17 جولائی 2010 - 19:30

امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل پیٹریاس نےکہا ہے کہ امریکی فوج کو قندھار میں شدید حالات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل پیٹریاس نے یہ انتباہ ایسے موقع پردیاہے جبکہ امریکہ کی سربراہی میں نیٹو اور افغان فوج عنقریب قندھارپربڑا حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ امریکہ کے یہ سینئر جنرل اچانک افغانستان کے دورےپرپہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سخت مزاحمت کرے گا اور اس سے شدید حالات پیداہوسکتےہیں۔ یادرہے امریکہ اور نیٹو افغانستان میں برسوں سے جنگ کررہےہیں لیکن یہ راز سمجھ میں نہیں آرہا ہےکہ طالبان اور القاعدہ کے سینئر رہنما اب تک کیوں گرفتار نہیں کئےجاسکے؟ گذشتہ برس پاکستان کے ایک سینئر ریٹائرڈ انٹلجنس افسر نے انکشاف کیاتھا کہ طالبان اور القاعدہ کو امریکہ کی ایماپرپاکستان نے وجود بخشا تھا۔    ۔۔۔۔۔۔

/110